سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ایک بوڑھے شخص کو خطرناک سٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کلپ میں وہ چلتی ہوئی ٹرین کے ہینڈل سے لٹکا ہوا ہے، جس نے صارفین میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔
اگرچہ ایسے اسٹنٹس عام طور پر نوجوانوں سے منسلک ہوتے ہیں، لیکن ایک بوڑھے شخص کا اس خطرناک عمل میں ملوث ہونا لوگوں کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے گئے، جن میں ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ “اور پھر لوگ کہیں گے کہ بزرگوں کے پاس بیٹھو، ان سے کچھ سیکھو۔”
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں یہ کہا کہ بھارت میں بلٹ ٹرینوں کی تاخیر کی وجہ یہی بزرگ شخص کا اسٹنٹ ہے۔ یہ واقعہ ممبئی کے نوجوان فرحت اعظم شیخ کی یاد دلاتا ہے، جو لوکل ٹرینوں میں خطرناک اسٹنٹس کی وجہ سے مشہور ہوا۔ فرحت، جس کی اسکیٹنگ اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی، 14 اپریل کو ایک اسٹنٹ کے دوران اپنا ایک بازو اور ایک ٹانگ گنوا بیٹھا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔