پیرس: دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش، جسے ‘دی کیرٹ’ کے نام سے جانا جاتا ہے، فرانس کے علاقے شیمپین میں واقع اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، دی کیرٹ کی صحیح عمر تو معلوم نہیں، لیکن اس کا اندازہ تقریباً 20 برس کے قریب لگایا جاتا ہے، اور یہ بوڑھی ہو چکی تھی۔
دی کیرٹ اپنے غیر معمولی رنگ اور 30 کلوگرام کے وزن کی وجہ سے عالمی سطح پر مشہور تھی۔ اس کی نرگسیت کی وجہ سے، اینگلر (مچھلی پکڑنے والے) یورپ بھر سے اس مچھلی کو پکڑنے کے لیے آتے تھے، اور پھر اسے دوبارہ تالاب میں چھوڑ دیتے تھے۔
دی کیرٹ کی موت سے مچھلی کے شائقین اور مقامی افراد میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔