بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں ایک 19 سالہ طالب علم کو مبینہ طور پر مویشی چوری کے شبے میں قتل کر دیا گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، قتل کرنے والوں نے نوجوان کی گاڑی کا 25 کلومیٹر تک پیچھا کیا۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالب علم، آرین مشرا، اور اس کے دوست رات کھانا لینے کے لیے نکلے تھے۔ وہاں موجود مویشیوں کی حفاظت پر معمور افراد نے ان نوجوانوں کو دیکھ کر سمجھا کہ وہ مویشی چوری کر رہے ہیں، کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ مویشی چور اسی علاقے میں گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
لاہور ،ملزمان کی فائرنگ سے طیفی بٹ کا بہنوئی قتل
آرین مشرا اور اس کے دوستوں پر الزام تھا کہ وہ مویشیوں کو خفیہ طور پر اٹھا کر ٹرک میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
جب ملزمان نے گاڑی کو روکے جانے کا اشارہ کیا، تو آرین اور اس کے دوستوں نے خوف کی بنا پر گاڑی بھگا دی۔ گاڑی میں موجود ملزمان نے گولی چلا دی، جس سے آرین مشرا، جو فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا، ہلاک ہو گیا۔