پنجاب اسمبلی کا آج کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ایک دن کے لیے بلایا گیا تھا، اس اجلاس میں اپوزیشن نے اپنے 11 ارکان کی معطلی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کرنا تھا۔ اجلاس 3 بجے سہ پہر شروع ہونا تھا، تاہم اپوزیشن اراکین مقررہ وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے، اور پنجاب اسمبلی کے باہر سڑک پر عوامی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا۔ اپوزیشن ارکان نے خود ہی ایک رکن کو اسپیکر بنایا اور اجلاس میں بجلی کی بڑھتی قمیتوں کے خلاف اور فلسطین و کشمیر کے حق میں قراردادیں بھی منظور کیں۔…
Read More