جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج حکومت سے بات ہو گی کہ ہمارے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
ملک میں مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا مری روڈ راولپنڈی میں جاری ہے۔ دھرنے کی وجہ سے میٹرو بس سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اتوار کو دھرنے کے مقام سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب مذاکرات اور دھرنا ایک ساتھ چلیں گے۔