- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لندن ۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی قدیم اور مشہور قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل نے بڑے اعزاز کے ساتھ بینچر منتخب کر لیا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ اس تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچ گئے ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو رواں سال مئی میں مڈل ٹیمپل کی جانب سے تقریب میں شرکت کی دعوت ملی تھی۔انہوں نے اسی قدیم قانونی درسگاہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی، اور ان کے والد بھی وہاں سے گریجویٹ ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اس درسگاہ کے پہلے پاکستانی…
اسلام آباد۔وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پرانی اوربہت زیادہ استعمال شدہ گاڑیوں پر بتدریج پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔رانا تنویر نے ایک بیان میں کہا کہ استعمال شدہ درآمد شدہ گاڑیوں سے مقامی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پرانی گاڑیوں کی درآمد سے کروڑوں ڈالرز کا زرِمبادلہ ضائع ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مقامی گاڑیوں کی تیاری کرنے والوں نے حکومت کے ساتھ…
لاہور۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و قومی امور رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بیان کی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ ہم 27ویں ترمیم متعارف کرانے جا رہے ہیں، جس میں ملٹری کورٹس کے قیام کا بھی ذکر ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی سیاسی جماعتوں سے وعدہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم متعارف کرائی جائے گی، جس میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے تحت فنڈز کی تقسیم کے معاملات شامل…
ماسکو ۔بھارت نے بین الاقوامی سطح پر بین الحکومتی تنظیم برکس میں ترکیے کی رکنیت کی درخواست پاکستان سے دوستانہ تعلقات کی بنا پر روک دی۔یوریشیا ریویو ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ (برکس) کی تنظیم میں ترکیہ نے رکنیت کے لیے درخواست دی تھی، اور ماسکو میں ہونے والے حالیہ سربراہی اجلاس میں بھارت نے اس درخواست کو روک دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکیے کی رکنیت کے لیے برکس میں شامل کئی دوسرے ممالک کی حمایت موجود تھی، اور اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں مذاکرات آخری مراحل میں تھے۔…
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بطور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا اور اس کی وجہ پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے شوکاز کو قرار دیا۔ زین قریشی نے لکھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں…
اسلام آباد۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر ایک بجے طلب کر لیا۔چیف جسٹس نے فل کورٹ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے انتظامی ججز اجلاس بھی 7 نومبر کو طلب کرلیا ہے جس میں عمل درآمد رپورٹس ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق فل کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے انتظامی ججز کے ساتھ اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا ۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس بھی 8 نومبر کو طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار نے چیف جسٹس یحییٰ…
خوشاب۔جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پارٹی کارکنان سے میٹنگ کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر کہا کہ موجودہ اسمبلی جائز نہیں، ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے اس لیے ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی بھی اپوزیشن کا فریق بن کر حکومت سے بات کی اور مستقبل میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں اصل…
اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ٹھوس حکمت عملی بنانے کے لیے پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ کا جرگہ منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت اور دیگر نے شرکت کی۔ شیرافضل مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں ظلم کا نظام ہے…
اسلام آباد۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جس میں 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کیا گیا۔ او جی ڈی سی ایل نے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بناتے ہوئے106.01 ارب روپے کی مجموعی آمدن حاصل کی۔ جبکہ اسی مدت کے دوران بعداز ٹیکس کمپنی کا خالص منافع 41.019 ارب روپے رہا۔ کمپنی کی فی شیئر آمدنی 9.54 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30…
اسلام آباد۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) قاضی فائز عیسیٰ بیرون ملک روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ روز اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے۔سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ترکش ائرلائن کی پرواز نمبر ٹی کے 711 پرترکیہ کے دارالحکومت استنبول روانہ ہوئے ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ معمول کا پروٹوکول اسٹاف تھا اور وہ نارمل انٹرنیشنل لاؤنج کے ذریعے طیارے میں سوار ہوئے۔