- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
راولپنڈی۔اٹک پولیس نے عمران خان کے لاپتہ فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کی جانب سے مشکوک گاڑی کو ناکے پر روکا گیا، مشکوک گاڑی میں سوار ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی جوابی کاروائی کے بعد کار سوار گاڑی چھوڑ کر بھگا گئے گاڑی میں موجود شخص کا نام انتظار پنجوتھہ ہے۔انتظار پنجوتھہ کو اغوا کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دریں اثنا اسلام آباد پولیس انتظار پنجوتھا کو تحویل میں لینے کے لئے حسن ابدال روانہ ہو گئی ہے ۔ اسلام آباد میں پمز سے میڈیکل اور بیان قلمبند کرنے کے بعد…
اسلام آباد ۔اسلام آباد پولیس کے 240 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈز کا اجلاس ہوا۔پرموشن بورڈ ہیڈ کانسٹیبل، اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر کی خالی آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا گیا پرموشن بورڈ نے تمام اچھے ریکارڈ کے حامل 2 انسپکٹرز، 20 سب انسپکٹر، 55 اے ایس آئیز، 65 ہیڈ کانسٹیبلز کی اگلے عہدوں پر ترقی کی سفارش کی۔ کنسٹیبلز سے ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی کا بورڈ اے آئی جی لاجسٹکس محمد شعیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔بورڈ نے 98 کنسٹیبلز…
ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شدید موٹاپے کا شکار نوجوانوں کے لیے وزن کم کرنے کی سرجری طویل مدتی صحت کے فوائد فراہم کر سکتی ہے۔ماہرین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ سرجری بالغوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے مؤثر علاج میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ نتائج ایک 18 سالہ قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے 29 ملین ڈالر کی مالی امداد سے کی جانے والی تحقیق میں حاصل ہوئے۔یہ مطالعہ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوا ہے۔ محققین نے مزید یہ وضاحت کی کہ مختلف ادویات اور…
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائیکورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فحش اور توہین مذہب کے مواد کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، 2020 سے اب تک ٹک ٹاک پر 1 لاکھ 14 ہزار 15 غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں، جن کے نتیجے میں 1 لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔ مذہب کے خلاف 2 ہزار 463 پوسٹس بھی اپ لوڈ کی گئیں، جنہیں بلاک کر دیا گیا۔رواں سال، 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد…
برطانیہ میں صحت کے حکام نے نئے قسم کے منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلیڈ آئی بی منکی پاکس انفیکشن کا پتہ چلا ہے، لیکن ملک کی آبادی کے لیے خطرہ ابھی بھی کم ہے۔مریض کی شناخت کو مخفی رکھا گیا ہے، مگر ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس شخص نے حال ہی میں افریقی ممالک کا سفر کیا ہے اور بیماری کے مقامی پھیلاؤ کا مشاہدہ کیا ہے۔ایجنسی نے وضاحت کی ہے کہ مریض کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کی…
لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے سلسلے میں، عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، میاں حماد اظہر، فرحت عباس اور دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔مزید برآں، عدالت نے واثق قیوم، مراد سعید، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے تھانہ گلبرگ سمیت دیگر مقدمات میں بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس اضافے کو کالعدم قرار…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئن فرنچائز لاہور قلندرز نے سابق انگلش کرکٹر ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب سابق ہیڈ کوچ عاقب جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا کہ ڈیرن گوف اپنی ذمہ داریوں کا آغاز گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کے دوران کریں گے۔ڈیرن گوف نے اس موقع پر کہا کہ “لاہور قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوران اس فرنچائز…
اسلام آباد۔چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے اراکین پارلیمان کی فہرست سپریم کورٹ ارسال کیے جانے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کمیشن کا اجلاس منگل 5 نومبر کو دن دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام، آئینی بینچز کے لیے ججوں کی نامزدگی پر غور ہوگا اور آئینی بنچ کے موسٹ…
اداکارہ فائزہ گیلانی نے حال ہی میں عفت عمر کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “فیمنزم کا مطلب یہ ہے کہ کسی عورت کو یہ نہ سکھایا جائے کہ اسے زندگی کس طرح جینا چاہیے۔”فائزہ گیلانی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ وہ خود ایک فیمنسٹ ہیں، لیکن ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عورتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے، انہیں عام عورتوں کی حقیقی حالت کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تو کئی سہولیات اور آزادی ملی…