- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
کراچی۔ ہیگزالائز جو پاکستان کی ایک معروف آئی ٹی سلوشن فراہم کرنے والی کمپنی ہے، نے سنگاپور میں اپنے کام کا دائرہ بڑھا لیا ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے جو کمپنی کی ترقی کے سفر میں بڑا سنگ میل ثابت ہوگا اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو بہتر بنانے اور مختلف بازاروں، بشمول سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، اور دیگر کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک علاقائی دفتر قائم کیا ہے۔ 2014 میں قائم ہونے والی ہیگزالائز نے بتدریج مشرق وسطی کے ممالک، بشمول متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، اور آسٹریلیا میں اپنے کام کا دائرہ بڑھایا…
اسلام آباد۔۔۔ملک میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کے باوجود، مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 233 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2023-24 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 1.899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو مالی سال 2022-23 کے دوران خرچ کی گئی رقم سے 233 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2022-23 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 570 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، جون 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 279 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو جون 2023…
اسلام آباد۔پاکستان بیوریج لمیٹڈ جو کہ مشروبات کی صنعت میں ایک جانا مانا نام ہے ,نے SAP کے S/4HANA on-premiseسلوشن کو نافذ کرکے ایک اہم ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف قدم بڑھا لیا ہے۔ یہ اہم اقدام پاکستان بیوریج لمیٹڈ کی جدت اور ترقی کے حصول کے عزم کا ثبوت ہے، اورمشروبات کی صنعت میں معیار برقرار رکھنے کے پی بی ایل کے ارادے کاعکاس ہے۔ ان ہاؤس مکمل طورپراس تبدیلی کا انعقاد ایک منفرد اورنمایاں اقدام ہےجوکہ کارپوریٹ سیکٹر میں کم ہی نظرآتا ہے۔ اس سٹرٹیجک تبدیلی کےنفاذکی تقریب کاانعقاد کراچی میں کیاگیا۔جس میں پی بی ایل کےسینئر ڈائریکٹر انفارمیشن…
اسلام آباد۔ گوگل فار اسٹارٹ اپس پلیٹ فارم نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ایک نئی اکیڈمی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل فار اسٹارٹ اپس نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک (APAC) علاقے میں مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کی ترقی اور تیزی کے لیے ایک نئے پروگرام “اے آئی اکیڈمی” کا آغاز کیا ہے۔ یہ نیا پروگرام ایشیا پیسیفک علاقے میں مصنوعی ذہانت کے کاروباری افراد کو مدد فراہم کرے گا اور ان کی AI پر مبنی مصنوعات کو جلدی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد کرے…
ُبنگلہ دیش کے قائد مجیب الرحمن کا مجسمہ نذر آتش،وزیر اعظم ہاﺅس اورچیف جسٹس کے گھر توڑ پھوڑ
ڈھاکہ۔۔حسینہ واجد کے استعفے کے بعد مظاہرین نے بنگلہ دیش کے بانی مجیب الرحمن کا مجسمہ نذرآتش کر دیا جبکہ وزیر اعظم ہاﺅس گھسے گئے جہاں توڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے گھر میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کے علاوہ سامان بھی ساتھ لے گئے شیخ حسینہ کے استعفیٰ دینے پر دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوب جشن منایا بنگلہ دیش میں پر±تشدد مظاہروں نے وزیر اعظم کو استعفی دیکر بھاگنے پر مجبور کردیا۔ مختلف شہروں میں بپھرے مظاہرین نے جلاو¿ گھیراو¿ کیا حسینہ واجد کے…
راولپنڈی(نیو ز رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک مافیا ملک کی ترقی نہیں چاہتا،9مئی پر موقف واضح ہے،فوج کسی خاص سیاسی سوچ اور پارٹی کو لے کر نہیں چل رہی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فوج پاکستان اور ترقی کو لے کر چل رہی ہے، جس میں کبھی نہیں ہچکچائی۔9 مئی کے موقف واضح ہے اس میں کوئی تبدیل نہیں آئی افواج پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کی تمام قربانیوں پر…
لاہور۔گورنر پنجاب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے اور ملکی ترقی اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی تارکین وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان سوئٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان نے کی وفد میں حال ہی میں منتخب ہونے والے اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا کے علاوہ ناروے، نیدرلینڈز، اور اٹلی سے آنے والے تارکین وطن بھی شامل تھے گورنر پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کی ترقی میں خدمات کی قدر کی اور ان کی شراکت کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ تارکین…
اسلام آباد۔اوگرا کے بروقت اقدامات اور حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے پنو عاقل ایک بڑی تباہی سے بچ گیا ترجمان عمران غزنوی کے مطابق پنو عاقل اور گردونواح میں ایل پی جی میںکاربن ڈائی آکسائیڈ CO2 گیس کی غیر قانونی ملاوٹ کے تمام مقامات ،کامیابی سے سیل کر دیئے گئے ایل پی جی گیس میں CO2 مکسنگ کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان کا ذریعہ بن سکتی تھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج…
نیویارک۔ اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں تشویشناک تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے اور حکومت کو غیر متشدد مظاہرین کو نشانہ بنانا بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق ولکر ترک نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا یہ بیان ڈھاکہ میںبڑ ے پیمانے پر مارچ اور سینکڑوں کی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد بیان سامنے آیا ہے انہوں نے سیاسی رہنماو¿ں سے زندگی کے حق کے تحفظ اور پرامن اجتماع اور اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے انہوں نے…
ڈھاکا۔ بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف نے ملک بھر میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پ±رامن رہنے کی اپیل کی آرمی چیف نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا اب ملک ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔ جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔ رات…