لاہور۔گورنر پنجاب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے اور ملکی ترقی اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی
تارکین وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان سوئٹ ہومز کے چیئرمین زمرد خان نے کی
وفد میں حال ہی میں منتخب ہونے والے اوورسیز پاکستانیز فاو¿نڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا کے علاوہ ناروے، نیدرلینڈز، اور اٹلی سے آنے والے تارکین وطن بھی شامل تھے
گورنر پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کی ترقی میں خدمات کی قدر کی اور ان کی شراکت کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں