ڈھاکا۔ بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی
وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے خطاب میں بنگلادیشی آرمی چیف نے ملک بھر میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں سے پ±رامن رہنے کی اپیل کی
آرمی چیف نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا اب ملک ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔ جس کے لیے بات چیت جاری ہے۔ رات صدر سے ملاقات کروں گا
انھوں نے کہا کہ عبوری حکومت جس کے خدوخال کے بارے میں جلد ا?گاہ کیا جائے گا جس میں ممکنہ طور پر متناسب نمائندگی دی جائے گی۔ یہ ایک مخلوط حکومت ہوگی
انہوںنے مزید کہا کہ تمام چیزیں طے کرلی جائیں گی۔ عوام اپنی فوج پر بھروسہ رکھے۔ مظاہرین کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی جائے گی۔ ملک میں امن بحال کریں گے