Author: Web Desk

لندن۔۔میٹا اور گوگل نے یو ٹیوب پر انسٹاگرام ایڈز کے ذریعے نئی نسل کو نشانے پر لینے کے لیے ایک ڈیل کی ہے۔ یہ ڈیل گوگل کی اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔ گوگل کو اس حوالے سے اسکروٹنی کا سامنا ہے۔ میٹا اور گوگل کے درمیان اس ڈیل کا بھانڈا برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز نے پھوڑا ہے۔ بتایا گیا ہے سوشل میڈیا کی دنیا کے دونوں بڑے ادارے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں تک پہنچ کر اُن کے ذہنوں کو جکڑنا چاہتے ہیں۔ اس ڈیل نے ایک بڑے تنازع کو جنم دیا ہے۔ گوگل اور میٹا نے 13…

Read More

ڈھاکہ ۔۔ حالیہ ہنگاموں کے دوران بنگلا دیش کے معروف اداکار شانتو خان اور اُن کے والد سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے ڈھونڈ کر مار ڈالا۔ سلیم خان لکشمی پور ماڈل یونین پریشد کا چیئرمین اور فلم پروڈیوسر تھے۔ شانتو خان اور اُن کے والد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ڈھاکہ کے علاقے فرخ آباد بازار میں مشتعل ہجوم نے اُنہیں گھیرلیا۔ دونوں نے جان بچانے کے لیے فائر کیے مگر چاند پور میں ایک اور ہجوم نے انہیں بگارا بازار کے نزدیک گھیر کر تشدد کرکے مار ڈالا۔ یہ واقعہ پیر کی شام کا ہے۔…

Read More

اسلام آباد۔نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئر مین ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اوراعلیٰ افسران نے ان کا پر تپاک استقبال کیا  چیئرمین ایف بی آر نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ایف بی آر ٹیم نے نئے چیئرمین کو مختلف چیلنجر پر بریف کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں

Read More

لندن۔ سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ڈیوائس ایجاد کی ہے جو ہر روز ہوا سے متعدد لیٹر پانی نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سعودی عرب کی شاہ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم کے مطابق یہ نئی ٹیکنالوجی خشک علاقوں میں رہنے والے افراد کو ایک آسانی فراہم کر سکتی ہے۔ یہ سسٹم ایک دو مراحل پر مبنی سائیکل پر کام کرتا ہے جو پہلے ہوا سے پانی نکالتا ہے اور پھر سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والی گرمائش کا استعمال کرتے ہوئے اس پانی کو ایک بند…

Read More

ممبئی۔ بالی وڈ اسٹار اداکارہ ترپتی ڈمری بالی وڈ آئیکون پروین بابی کی بائیوگرافیکل فلم میں کام کریں گی۔ پروین بابی اپنی دلکش شخصیت کے ساتھ بھارتی سنیما کی ایک لیجنڈری شخصیت تھیں اور فلم ان کی زندگی اور کیریئر سے متعلق نئی معلومات کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔ پروین بابی نے 1970 اور 80 کی دہائی میں کئی نامور فلمیں کیں جن میں دیوار، شان، امر اکبر انتھونی اور کھٹا میٹھا جیسی مشہور فلمیں بھی شامل ہیں۔ بائیوگرافیکل فلم سے متعلق تفصیلات کو ابھی سامنے نہیں لایا گیا ہے اور اس سے قبل اروشی روٹیلا کے متعلق…

Read More

ڈھاکا۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے۔ نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ڈھاکا پہنچے۔ بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ کرنے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے حلف اٹھائے گی۔

Read More

اسلام آباد۔۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے مبارک ثانی کیس کی نظرثانی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے ججوں سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں کہا گیا کہ مبارک ثانی کیس کی کریمنل نظرثانی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ کے جج 24 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ اسلامی کونسل…

Read More

اسلام آباد۔۔انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماؤں نے ملک میں آئین اورطلبہ یونیز کی بحالی کیلئے ملک گیر طلبہ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے مرکزی صدرارسلان حفیظ اور سینئر نائب صدر امجد علی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جبر اور فسطائیت کا نظام چل رہا ہے۔ ایک طرف غریب آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کےبے تحاشا بلزنے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،حکمران طبقہ کی طرف سے مفاد عامہ کے بجائے اپنے اقتدار کو…

Read More

اسلام آباد۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے 2 سے 6 جنوری تک اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی موقف ہے کہ پرزوں کی قلت کی وجہ سے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند رہے گا۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 20 مئی کو ایچ ایس کوڈ 8703 کیٹگری کے تحت درآمد کے لیے پیشگی منظوری کے لیے طریقہ کار متعارف کروایا تھا، جس کی وجہ سے درآمدی سامان کی کلیئرنس بُری طرح متاثر ہوئی۔ یادرہے کہ گزشتہ چند ماہ سے دیگر اسمبلرز اور وینڈرز بھی درآمدی پرزوں کی قلت کی وجہ…

Read More

اسلام آباد ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہجو شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے، احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں مگر پرامن رہیں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے آرمی چیف نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ احتجاج کرنا ہے تو ضرور کریں لیکن پر امن رہیں البتہ جو لوگ شریعت اور آئین کو نہیں مانتے، ہم انہیں پاکستانی نہیں مانتے۔ عاصم منیر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ…

Read More