اسلام آباد۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے 2 سے 6 جنوری تک اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
کمپنی موقف ہے کہ پرزوں کی قلت کی وجہ سے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند رہے گا۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 20 مئی کو ایچ ایس کوڈ 8703 کیٹگری کے تحت درآمد کے لیے پیشگی منظوری کے لیے طریقہ کار متعارف کروایا تھا، جس کی وجہ سے درآمدی سامان کی کلیئرنس بُری طرح متاثر ہوئی۔
یادرہے کہ گزشتہ چند ماہ سے دیگر اسمبلرز اور وینڈرز بھی درآمدی پرزوں کی قلت کی وجہ سے پیداوار بند کر رہے ہیں۔
تمام صنعتوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ آٹو پالیسی 21-26 پر عمل کرے بصورت دیگر نئے سرمایہ کار نہیں آئیں گے اور موجودہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کار آٹو مینوفیکچررز بھی نازک صورتحال سے دوچار ہیں۔