Author: Web Desk

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور بالی وڈ گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ گانا ماہرہ خان کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’رئیس‘ (2017) سے ہے، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں ماہرہ خان نیلے پینٹ اور سفید ریشمی ٹاپ میں ملبوس، خوداعتمادی کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ خان نے کہا، “ہم واقعی سخت محنت کرتے ہیں، لیکن ہر موقع پر مزہ لینا بھی ضروری ہے۔”

Read More

کراچی: بدھ کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے سے تجاوز کر گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ حکومت بیرونی قرضوں کا 9ارب ڈالر رول اوور کرانے میں ناکام معیشت کو درپیش مالیاتی چیلنجز، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں تاخیر، اور ایکسپورٹرز کی جانب سے برآمدی آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں…

Read More

اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اسلام آباد میں ڈیجیٹل صحافت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈیجیٹل اسپیس نے ترقی کی، حکومت نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے کئی اقدامات اٹھائے، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے لینڈ ریونیو نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا، برطانوی راج کے وقت سے لینڈ ریونیو نظام رجسٹروں پر چل رہا تھا، یہ ایک بڑا چیلنج تھا، عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا موثر ترین سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا، جدید ٹیکنالوجی معلومات کی…

Read More

راولپنڈی۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم ملک بھر میں احتجاجی مہم شروع کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ ادارہ سب کا ہے، صرف آرمی چیف کا نہیں؛ قوم کے لیے یہ ضروری ہے کہ ادارہ مضبوط رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کام دشمن نہیں کر سکا، وہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اگر اداروں میں بدعنوان اور نااہل افراد بٹھا دیے جائیں تو قوم…

Read More

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردئیے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیش کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی وجہ سے حلقوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے موجودہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوسکتا ہے لہذا موجودہ انتخابی شیڈول کو تاحکم ثانی منسوخ کیا جاتا ہے ۔

Read More

راولپنڈی ۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی اے ایس آئی گرفتار کرلیا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سائبر کرائمز کے سدباب کے لئے چھاپہ مار کاروائی میں آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث محمد جابر نامی ملزم گرفتار کرلیا ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا اور خود کو امریکی شہری ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا ملزم خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے یونیورسٹی کی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں…

Read More

کراچی — پاکستان اور بھارت میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی سے متعلق ایک اہم تفصیل شیئر کی ہے۔ مدیحہ امام نے دو ماہ قبل پاکستانی میگزین کو ایک خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور شوہر موجی بسر کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اداکارہ نے شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کے شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے، لیکن ان کی شادی دبئی میں ہوئی تھی جہاں ان کے والدین شرکت نہیں کر سکے۔ مدیحہ نے وضاحت کی کہ جب ان…

Read More

برازیل — امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کے لیے ایک ملین ڈالر کی کاسمیٹک سرجریز پر خرچ کرنے والی برازیلین انفلوئنسر کو ان سرجریز نے بانجھ بنا دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، جینیفر پامپلونا نامی برازیلین انفلوئنسر نے بتایا ہے کہ کاسمیٹک سرجریز میں استعمال ہونے والے ایک مواد نے انہیں بانجھ کر دیا ہے۔ جینیفر پامپلونا نے کہا کہ انہیں کم کارڈیشین بہت پسند ہیں اور وہ ان کی طرح نظر آنے کی خواہاں تھیں، اسی شوق میں انہوں نے متعدد سرجریز کروائیں۔ ان سرجریز نے انہیں خوبصورتی تو فراہم کی لیکن…

Read More

نیروبی — پیرس اولمپکس میں شریک یوگنڈا کی ایک ایتھلیٹ، جو کینیا میں رہائش پذیر ہے، کو مبینہ طور پر اس کے بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی۔ کینیا پولیس کے مطابق، یوگنڈا کی ایتھلیٹ کو اس کے بوائے فرینڈ نے آگ لگائی جس کے نتیجے میں اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں میراتھن ریس میں 44 واں نمبر حاصل کرنے والی رنر ربیکا چیپٹگی پر ٹرانس نزویا کاؤنٹی میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔ ٹرانس نزویا کے پولیس کمانڈر جیرمیا اولے کوسیوم نے بتایا کہ چیپٹگی کے بوائے…

Read More

راولپنڈی۔ انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کا اعلان کردیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ڈویژن بھر میں پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب کالج فار ویمن کی طالبات نے حاصل کر کے طلبا کو مات دے دی۔ پنجاب کالج آف کامرس تلہ گنگ کی نتاشا رضوان نے 1142 نمبر لے کر ڈویڑن بھر میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی شہاب فاطمہ اور زائرہ فاطمہ نے 1141 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن گوجر خان کی فرح راشد نے 1140 نمبر لے کر طلبا…

Read More