اسلام آباد ۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اسلام آباد میں ڈیجیٹل صحافت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ڈیجیٹل اسپیس نے ترقی کی، حکومت نے ٹیکنالوجی کے حوالے سے کئی اقدامات اٹھائے، جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہم نے لینڈ ریونیو نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا، برطانوی راج کے وقت سے لینڈ ریونیو نظام رجسٹروں پر چل رہا تھا، یہ ایک بڑا چیلنج تھا، عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کا موثر ترین سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا، جدید ٹیکنالوجی معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جدید ٹیکنالوجی کی بدولت فری لانسنگ کا شعبہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔