کراچی: بدھ کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے سے تجاوز کر گئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قدر 280 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
حکومت بیرونی قرضوں کا 9ارب ڈالر رول اوور کرانے میں ناکام
معیشت کو درپیش مالیاتی چیلنجز، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں تاخیر، اور ایکسپورٹرز کی جانب سے برآمدی آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں طلب اور رسد کا توازن متاثر ہو گیا ہے، جس نے روپیہ کی قدر پر دباؤ ڈال دیا ہے۔