راولپنڈی۔ انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ امتحان کے پہلے سالانہ نتائج 2024 کا اعلان کردیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق ڈویژن بھر میں پہلی تینوں پوزیشنیں پنجاب کالج فار ویمن کی طالبات نے حاصل کر کے طلبا کو مات دے دی۔
پنجاب کالج آف کامرس تلہ گنگ کی نتاشا رضوان نے 1142 نمبر لے کر ڈویڑن بھر میں مجموعی طور پر اول پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی شہاب فاطمہ اور زائرہ فاطمہ نے 1141 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن گوجر خان کی فرح راشد نے 1140 نمبر لے کر طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی
طلبا و طالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب 56.75 فیصد رہا ہیومینیٹیز گروپ برائے طلبا میں پنجاب کالج اف انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹلائٹ ٹاو¿ن کے علی محمد نے 1032 نمبر لے کر اپنے گروپ میں پہلی، گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی کے فہیم الدین نے 980 نمبر لے کر دوسری اور جامعہ بیت السلام تلہ گنگ کے خاور منیر نے 969 نمبر لے کر اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینیٹیز گروپ برائے طالبات میں فرح پرویز کالج تھاتھی گوجرخان کی صائمہ پروین نے 1045 نمبر لے کر پہلی، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چکوال کی عدیلہ یاسمین نے 1034 نمبر لے کر دوسری اور پوٹھوہار کالج آف سائنس اینڈ کامرس برائے خواتین کلر سیداں شارقہ طلعت نے 1029 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
اسی طرح پری میڈیکل گروپ برائے طلبا میں لارنس کالج مری کے سعد علی تارڑ نے 1134 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج آف سائنس تلہ گنگ کے احمد شیر نے 1133 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے خبیب عبداللہ نے 1127 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مجموعی طور پر پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق بھی پری میڈیکل گروپ سے ہے
ادھر پری انجینئرنگ گروپ برائے طلبا میں رائل کالج آف سائنس چکوال کے محمد حمزہ سلطان نے 1125 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج آف سائنس اینڈ کامرس چکوال کے عبید الرحمن نے 1118 نمبر لے کر دوسری اور لارنس کالج مری کے محمد انس بلال نے 1115 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ پری انجینئرنگ گروپ برائے طالبات میں رائل کالج آف سائنس برائے خواتین چکوال کی مہر بانو نے 1131 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج فار گرلز جنڈ اٹک کی شمین بی بی نے 1119 نمبر لے کر دوسری اور کلر کہار سائنس کالج کی سویرا زینب نے 1115 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
جنرل سائنس گروپ برائے طلبا میں کیمرج انٹرنیشنل سائنس کالج تلہ گنگ کے حمزہ احمد نے 1120 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج آف سائنس تلہ گنگ کے آصف مجتبیٰ نے 1103 نمبر لے کر دوسری اور رینجرز کیڈٹ کالج چکری روڈ کے حافظ منیب الرحمان ملک نے 1101 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل سائنس گروپ برائے طالبات میں تینوں پوزیشنیں پنجاب کالج فار ویمن ایران روڈ سٹلائٹ ٹاو¿ن راولپنڈی نے حاصل کیں جن میں ظاہرہ ارشد 1134 نمبروں کے ساتھ پہلے، فائزہ قریشی 1109 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور ماہ نور 1105 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
کامرس گروپ برائے طلبا میں راولپنڈی کالج آف کامرس سید پور روڈ راولپنڈی کے محمد نعمان گوہر نے 1040 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سٹلائٹ ٹاو¿ن کے احمد رشید یاسین قریشی نے 1027 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار بوائز قائد کیمپس ایکسپریس وے اسلام آباد کے عبرش عزیز نے 1003 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کامرس گروپ برائے طالبات میں پنجاب کالج برائے خواتین گوجرخان کی حضرہ مظہر نے 1089 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج فار ویمن سٹلائٹ ٹاو¿ن کی مریم بی بی نے 1086 نمبر لے کر دوسری اور سٹیپ کالج فار گرلز سٹلائٹ ٹاو¿ن راولپنڈی کی فاطمہ سعید نے 1083 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان میں 38ہزار 734 طالبات اور 24 ہزار 587 طلبا نے شرکت کی
اس طرح طلبا کی کامیابی کی شرح 45.87 فیصد اور طالبات کی کامیابی کی شرح 63.65 فیصد رہی نتائج کا اعلان گزشتہ روز فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا تقریب میں رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی، چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد خان اور ای ڈی آئی بی سی سی غلام علی ملحہ کے علاوہ چیئرمین راولپنڈی بورڈ محمد عدنان خان سمیت محکمہ تعلیم کے عہدیداران، طلبا و طالبات اور والدین نے شرکت کی اس موقع پر نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کئے گئے
تقریب سے خطاب میں حنیف عباسی نے مایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور انکے والدین کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے مطابق میرٹ پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے آج کے کامیاب نوجوانوں سے وطن عزیر کا مستقبل وابستہ ہے عدنان خان کی سربراہی میں بورڈ نے بروقت نتائج یقینی بنائے جو قابل ستائش ہے