Author: Web Desk

لاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے میں 81 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 447 ہو گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ، اور منڈی بہاءالدین سے ایک، ایک کیس سامنے آیا…

Read More

لندن۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پاکستان ہاؤس لندن میں تفصیلی ملاقات کی۔ڈپٹی اسپیکر ہاؤس آف کامنز نصرت غنی سمیت متعدد برطانوی اراکین پارلیمنٹ عشائیے میں شریک ہوئے۔عشائیہ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاؤس میں دیا۔نائب وزیراعظم نے پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخ، ثقافت اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔پاکستانی نژاد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 15 ہوگئی، جو برطانوی جمہوریت کی کامیابی کا ثبوت ہے۔نائب وزیراعظم نے…

Read More

لاہور: مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر علی خان، جنہیں علی حیدرآبادی کے نام سے جانا جاتا ہے، کا 20 ملین فالوورز والا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اچانک بند ہو گیا ہے۔ علی حیدرآبادی ٹک ٹاک کی دنیا میں اپنی خاص شناخت رکھتے ہیں، جس کی وجہ ان کا منفرد چلنے کا انداز تھا۔ وہ لال رنگ کے شیشے والے چشمے لگا کر اور پینٹ اونچی کر کے ایک خاص انداز میں چلتے تھے، جس نے انہیں جلد ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ ان کے فالوورز کی تعداد 20 ملین تک پہنچ چکی تھی، جو ان کے منفرد انداز کی…

Read More

اسلام آباد: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) نے رپورٹ کیا ہے کہ اگست 2024 میں سیمنٹ کی ترسیلات 25.68% کم ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق، اگست 2024 میں 3.366 ملین ٹن سیمنٹ بھیجی گئی، جو کہ اگست 2023 میں 4.528 ملین ٹن تھی۔ اس کمی کی وجہ بے مثال ٹیکس اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے، جس نے سیمنٹ کی قیمتوں کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے اور طلب کو کم کر دیا ہے۔ مقامی سیمنٹ کی ترسیلات 27.54% کم ہو کر 2.752 ملین ٹن رہ گئیں، جبکہ برآمدات بھی 16% کم ہوئیں، جو اگست 2023 میں…

Read More

پشاور—موٹروے پر پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ایک کوچ کا ٹائر پھٹنے کے سبب ایک حادثہ پیش آیا، جس میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔ موٹروے ایم ون پر پی ٹی آئی قافلے کی فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹنے کے بعد کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس سے کئی کارکن زخمی ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق، زخمی کارکنوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

Read More

لاہور—وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پاکستان نیوی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ پاک بحریہ کے افسران اور جوان ہمارے فخر ہیں، اور قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتی ہے۔ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے بہادر اہلکاروں کی قربانیوں اور شاندار کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں میں پاک بحریہ نے دشمن کو زبردست شکست دی اور سمندری سرحدوں کا مضبوط دفاع کیا، جس سے دشمن…

Read More

لاہور—وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو “اسرائیلی سیاسی برانڈ” قرار دے دیا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثناء نے کہا کہ اسرائیل ٹائمز نے پاکستان میں “انقلاب” اور “تبدیلی” لانے کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے، جس سے 9 مئی کی منصوبہ بندی اور حملوں کی وجوہات مزید واضح ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “فارن فنڈنگ” اور “سماجی خدمت” دراصل ایک سازش کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کی اسلامی، نظریاتی سوچ اور خارجہ پالیسی کو تبدیل کرنا تھا۔ رانا ثناء نے کہا کہ نواز…

Read More

اسلام آباد—پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں شرکت کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مخصوص راستے مقرر کیے گئے ہیں، اور ان راستوں کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکل یا گاڑی پر جلسہ گاہ تک جانا ممنوع ہے اور اس کی قانونی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مخصوص راستوں کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس نے کہا ہے کہ…

Read More

اسلام آباد—آج سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے مشکوک شخص کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ قبل ازیں، سنگجانی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس میں دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور دیگر بارودی مواد موجود تھا۔ اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کو غیر فعال کر دیا۔ پولیس نے فوراً علاقے کو سیل کر دیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Read More

لندن: بالی ووڈ فلم ‘بیڈ نیوز’ کے گانے ‘توبہ توبہ’ سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار کرن اوجلا کو لندن میں اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک سامع نے اسٹیج پر ان کے منہ پر جوتا پھینک دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کرن اوجلا نے گزشتہ شب لندن میں اپنے مداحوں کے لیے ایک میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی۔ تاہم، پرفارمنس کے دوران ایک ناپسندیدہ واقعہ پیش آیا جب سامعین میں سے ایک شخص نے اسٹیج پر جوتا پھینکا، جو سیدھا…

Read More