اسلام آباد—پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں شرکت کرنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مخصوص راستے مقرر کیے گئے ہیں، اور ان راستوں کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکل یا گاڑی پر جلسہ گاہ تک جانا ممنوع ہے اور اس کی قانونی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مخصوص راستوں کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون نافذ العمل ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بار بار ہدایت دی جا رہی ہے کہ عوام اور جلسے کے شرکاء روٹ کی خلاف ورزی نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے درخواست ہے کہ اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔