Author: Web Desk

اسلام آباد۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پختونخوا کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، میں پوری قوم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور مسلمانوں کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے دنیا میں ثابت کیا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، موجودہ حکومت امریکا اور قادیانیوں کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی حق کی بات کرتے ہیں، حق کی آواز نہ اٹھانے والا مسلمان نہیں، جابر حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ظلم…

Read More

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم…

Read More

اسلام آباد۔ چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ اس ملک میں اقتدار کی چابی رکھنے والے اس عظیم اجتماع کے مطالبات کو نظر انداز نہ کرے انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں حکومت بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کرے ۔اتوار کوسنگ جانی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر کونے سے آنے والے کارکنوں کو تاریخ ساز جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوںنے کہاکہ آج کارکنوں میں بانی پی ٹی آئی کا جذبہ اور جنون…

Read More

اسلام آباد۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل عمرایوب خان نے کہاکہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن نے مل کر ہمارا الیکشن چرایا ہے ہم نے ان پر اعتماد کردیا ہے اب وہ مذید ہمارے کیسز نہیں سن سکتاہے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے پورے اسلام آباد میں کنٹینر کھڑے کرکے جلسے میں شرکت کرنے کے راستے بند کئے ہیں ۔اتوار کو سنگ جانی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جلسوں کا اغاز ہوگیا ہے اور اب پورے پاکستان میں جلسے کریں گے انہوںنے کہاکہ میں جلسے میں شرکت کیلئے موٹر سائیکل پر 15کلو میٹر…

Read More

اسلام آباد۔پشتونحوا ملی عوام پارٹی اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے ملک کے ہر شخص کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہاموجودہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سمیت گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے دبائو بڑھانا ہوگا ۔سوموار کوسنگ جانی کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پورے ملک سے آئے ہونے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اس جلسے میں شرکت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو لاکھوں انسانوں کی…

Read More

اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلاوجہ جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت 8 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحد پر اشتعال انگیزی کی، اور یہ حقیقت بھی واضح ہے کہ طالبان دہشت گردی کے حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ اب طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت بھی عیاں ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، 7 ستمبر کی صبح افغان طالبان نے پلوسین سے متصل…

Read More

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے کو مسترد کر دیا ہے۔ خصوصی گفتگو میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں ٹریفک معمول کے مطابق رہی، اور جن لاکھوں لوگوں نے آج انقلاب لانے کا دعویٰ کیا تھا، وہ کہاں غائب ہو گئے ہیں؟ عطا اللہ تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کی ناکامی کو چھپانے کے لیے جعلی ویڈیوز کا سہارا لیا اور جھوٹے ٹویٹس کیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر غلط…

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس کے ساتھ تصادم ہو گیا ہے۔ 26 نمبر چونگی پر جلسے کے شرکاء نے جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی، جس پر پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ اس پر جلسے کے شرکاء نے پتھراؤ کیا اور پولیس موبائل وین پر حملہ کیا۔ پتھراؤ کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، اور پولیس نے جوابی شیلنگ کی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ روٹ کی خلاف ورزی کرنے والے شرکاء نے شدید پتھراؤ کیا، جس سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار…

Read More

اسلام آباد ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلسے کے شرکاء کی جانب سے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤاور فائرنگ کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کے لیے دیا گیا شام 7 بجے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن ابھی بھی جلسہ گاہ کی طرف آ رہے ہیں۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے جو وقت دیا گیا تھا، وہ ختم ہو چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ جلسے کے منتظمین نے این او سی کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے،…

Read More