اسلام آباد—آج سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، اسلام آباد پولیس نے مشکوک شخص کو ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
قبل ازیں، سنگجانی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس میں دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور دیگر بارودی مواد موجود تھا۔ اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کو غیر فعال کر دیا۔ پولیس نے فوراً علاقے کو سیل کر دیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔