ماسکو: روس کے ایک اسپتال میں ایک غیر معمولی جسامت کی بلی دریافت ہوئی ہے جس کا وزن تقریباً 17 کلو گرام کے قریب ہے۔
عام طور پر بلیوں کا اوسط وزن 2.7 کلو سے 4.5 کلو گرام تک ہوتا ہے، اور مخلوط نسل کی بلیوں میں بھی یہ وزن زیادہ سے زیادہ 12.5 کلوگرام تک پہنچ سکتا ہے۔ لیکن روس میں پائی جانے والی یہ بلی 17 کلو گرام کے قریب وزن رکھتی ہے، جو کہ حیرت انگیز طور پر زیادہ ہے۔
یہ غیر معمولی وزن کی بلی روس کے شہر پرم کے ایک اسپتال میں ملی تھی، جسے ایک ہفتہ قبل جانوروں کی امداد کرنے والے ایک گروپ نے ریسکیو کیا تھا۔
اس بلی کا نام “کروشک” رکھا گیا ہے، جو روسی زبان میں حیرانی اور سرپرائز کے معنی دیتا ہے۔ یہ نام بلی کی بڑی کھانے پینے کی عادت کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔
جانوروں کے ریسکیو ادارے “میٹروسکن شیلٹر” نے انسٹاگرام پر اس بلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ ایک انتہائی نایاب کیس ہے”۔