- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
بالی ووڈ کی مشہور فلم ویرزارا، جس میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا، دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ یہ ریلیز 7 نومبر کو ہوگی، جو کہ اس فلم کی 20ویں سالگرہ سے پانچ دن پہلے ہے۔ فلم کو دنیا بھر میں 600 سے زائد اسکرینز پر دکھایا جائے گا، اور اس بار اس میں وہ مشہور گانا ‘یہ ہم آ گئے ہیں کہاں’ بھی شامل کیا گیا ہے، جو پہلے فلم کی ابتدائی ریلیز کے وقت حذف کر دیا گیا تھا۔اس بار ویر-زارا سعودی عرب، قطر اور عمان جیسے ممالک میں بھی ریلیز…
اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات31دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کردی جائے گی جبکہ غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کیلئے سالانہ گوشوارے کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 کے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2024ہے الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین…
اسلام آباد۔ ملک میں سست معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی غربت کے خاتمہ کیلئے پالیسی سازوں کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور معیشت کی راہ میں رکاوٹ بننے والے شعبوں کی خامیوں کو دور کیا جا سکے ۔ کم سے کم اجرت کا تعین بھی مہنگائی کی شرح کے حساب سے ہونا چیلنجز کے باوجود، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے ۔تجاویز ماہرین نے یہاںپائیدار ترقی کانفرنس کے تیسرے روز مختلف اجلاسوں میں پالیسی ڈائیلاگ کے دوران پیش کی۔ یہ کانفرنس پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے…
نیو یارک۔امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نمایاں کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کے لحاظ سے ایک ڈالر کم ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت 1.29 فیصد کی شرح سے 1.11 ڈالر کم ہوکر 71.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ دوسری جانب امریکی ڈالر ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ…
آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ سلیمان لالانی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور اس سے پہلے بھی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق کراچی سے ہے اور طویل عرصے سے امریکا میں آباد ہیں۔ انہوں نے 28 ہزار 240 ووٹ لے کر ریپبلیکنز حریف کو شکست دی۔ سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے حلقہ 76 کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا دیرینہ تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ جیت کر ڈونلڈ ٹرمپ…
آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلمان بھوجانی دوبارہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ یہ کامیابی امریکا میں تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔ اپنے سیاسی سفر میں انہوں نے تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔ ان کی جیت کو امریکی سیاسی نمائندگی میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جہاں بھوجانی کی جیت پاکستانی امریکیوں کی بڑھتی ہوئی…
اسلام آباد ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
لندن ۔فحش فلموں کی سابق اداکارہ ایملی ولس ’شاید اب دوبارہ کبھی آزادانہ طور پر سانس نہیں لے پائیں گی‘ ایملی ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے بعد ”لاک ان سنڈروم“ کا سامنا کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر گیرتھ نیئی نے کہا کہ ایملی کا مستقبل اس گلیمرس زندگی سے بالکل مختلف نظر آتا ہے، جو اس نے اپنے کیریئر کے عروج پر جی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایملی فروری میں دل کا دورہ پڑنے کے دوران ”دماغی نقصان“ کی وجہ سے ”لاک ان سنڈروم“ کا سامنا کر رہی ہے۔ڈاکٹر نیئی نے ایملی کی صحت یابی کے بارے میں…
اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاوس رینٹ الاونس میں اضافہ کردیا، وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے ججوں کے ہاوس رینٹ 65 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ججوں کا اعلیٰ عدالتی الاونس بھی 342,431 روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 90 ہزار روپے کردیا گیا۔تاہم نوٹیفکیشن نے ہائی کورٹس سے کہا کہ وہ ”گاڑیوں کے حوالے سے ایک پالیسی بنائیں جس…
واشنگٹن۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج سے قبل ہی وکٹری اسپیچ کردی اور کہا کہ 45 ویں امریکی صدر بننے پرآپ سب کا مشکورہوں، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، سرحدوں کا سیل کرنا پڑے گا جبکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔ فلوریڈا میں انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکی الیکشن میں تاریخ رقم کردی، امریکی عوام نے ایک بار پھر مجھ پر اعتماد کیا، امریکا کو بہترکرنے کی ضرورت ہے،ہم نے بہترین سیاسی مہم چلائی، یہ امریکا کی جیت ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ سب کے ووٹ کے بغیر جیت…