نیو یارک۔امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت نمایاں کمی واقع ہوگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کمی ہوگئی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کے لحاظ سے ایک ڈالر کم ہوکر 74.53 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ تیل کی قیمت 1.29 فیصد کی شرح سے 1.11 ڈالر کم ہوکر 71.06 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
دوسری جانب امریکی ڈالر ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخاب جیت لیا ہے اورامریکی خام تیل کے ذخائر توقع سے زیادہ بڑھے ہیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 1.17 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 74.36 ڈالر فی بیرل رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.11 ڈالر یا 1.5 فیصد کی کمی سے 70.88 ڈالر فی بیرل رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد ٹرمپ حکومت ایسی پالیسیاں متعارف کراسکتی ہے جن سے چینی معیشت پر دباؤ کو بڑھایا جائے گا جس کے نتیجے میں چین کی جانب سے تیل کی خریداری میں کمی ہوگی۔