Author: Web Desk

اسلام آباد ۔ڈینش کمپنی ایف ایل اسمڈتھ نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ڈینش سفیر کی سربراہی میں کاروباری افراد کے وفد نے وفاقی وزرا سے ملاقات کی ہے، وزرامیں محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، مصدق ملک اور جام کمال شامل ہیں۔غیرملکی کاروباری وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کے وسیع ذخائر ہیں،سرمایہ کاری ہوسکتی ہے، ڈینش کمپنی ایف ایل اسمڈتھ کا کان کنی میں دنیا بھر میں اہم مقام ہے۔ ڈینش سفیر نے کہا کہ ڈنمارک 30 سال سے پاکستان میں کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔سی ای او ایف ایل…

Read More

کابل — طالبان کے امیر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں نماز، پردے، نامحرم سے اختلاط اور لباس سے متعلق نئے قوانین کو فوراً نافذ کریں۔ افغان صوبے فاریاب کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے امیر نے سول اور فوجی حکام کو نیکی کو فروغ دینے والے نئے قوانین پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ یہ حکم شمالی فاریاب کے ایک غیر معمولی دورے کے دوران صادر کیا گیا۔ اس سے قبل وہ صوبے بادغیس کے دورے…

Read More

اسلام آباد۔پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی آفیسرز ایسوسی ایشن، فیڈریشن او رسی بی آر یونیزکے عہدیداروں نے ادارے کی نجکاری کو مسترد کرتے ہوئے اور اسکی نجکاری کو سازش قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی آفیسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد عتیق، حاجی مظہر اقبال جنرل سیکرٹری سی بی اے یونین،بخت نواب صدر کول مائنزلیبر فیڈریشن کوئٹہ بلوچستان،سعید اللہ خان صدر سی بی اے پی ایم ڈی سی سیورینج کوئٹہ، نور شاہ صدر سی بی اے پی ایم ڈی سی…

Read More

اسلام آباد ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک گیر ممبرشپ مہم کے منصورہ میں افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا جماعت اسلامی چاروں صوبوں میں پچاس لاکھ نئے ممبرزبنائے گی، دوسرے مرحلے میں عوامی کمیٹیاں بنائیں گے۔ 70 سالوں سے سسٹم پر مسلط طبقات، فارم 47 کی پیداوار، وصیتوں اور وراثتوں سے چلنے والی پارٹیاں اپنی ناکامی تسلیم کریں، ایسا نہ کیا تو جماعت اسلامی عوام کی مدد سے پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے انہیں ناکامی تسلیم بھی کرائے گی اور اپنے سروں سے بھی ہٹائے گی۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر…

Read More

راولپنڈی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی، خراب روشنی کے باعث چوتھے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے بغیر کسی نقصان 42 رنز بنا لیے۔قومی ٹیم نے 9 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو 47 کے مجموعی اسکور پر اوپنر صائم ایوب 20 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد کپتان شان مسعود 62 کے مجموعی اسکور پر 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان مسعود کے بعد تجربہ کار بلے باز…

Read More

 اسلام آباد: ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے قرارداد سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے اولمپئن ارشد ندیم کی خدمات کو سراہنے اور انہیں خراج تحسین کیلئے سینیٹ میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی۔وفاقی وزیر کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

Read More

اسلام آباد ۔وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے اعلان پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے،ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے،گزشتہ تین تین برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے،افراط زر میں کمی وزارت خزانہ کی اکنامک…

Read More

اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نےقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے کو جتنے فنڈز دیئے ہیں اتنا ہی کام ہو رہا ہے۔سی ڈی اے پر انگلی اٹھانا بہت آسان ہے، سی ڈی اے کو ہم کتنے فنڈز دیتے ہیں، زیادہ فنڈز دیں تو شور مچ جاتا ہے، جتنے فنڈز دیے ہیں اتنا ہی کام ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ لاجز کی حالت کو تسلی بخش قرار نہیں دیا، کوئی مہمان آجائے تو یہ نہیں لگتا کہ یہ پاکستان کی پارلیمنٹ لاجز ہیں، پارلیمنٹ لاجز کی حالت…

Read More

اسلام آباد ۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا تار ڑ نے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو وزارتیں ختم ہو رہی ہیں ان کے کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا یا انہیں گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا،پی ڈبلیو ڈی کے محکمے کی تحلیل کے بعد کچھ ملازمین کو رکھا جائے گا جبکہ کچھ کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا، ایف آئی اے کی کپیسٹی سائبر کرائم کو انوسٹی گیٹ کرنے کی نہیں ہے، نئی انوسٹی گیشن ایجنسی کی منظوری دی گئی ہے،جب تک نئی انوسٹی گیشن ایجنسی مکمل طور پر کام نہیں کرتی، ہینڈ ہولڈنگ جاری…

Read More

اسلام آباد۔ حکومت اور احتجاجی ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند نہیں ہوں گے اور قانون سازی مشاورت کے ساتھ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وفد کے ساتھ ایک طویل اجلاس کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سرکاری ملازمین کے مفادات کی حفاظت کی جائے گی۔ اس ملاقات میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن…

Read More