- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد : سول جج شائستہ خان کنڈی نے شراب کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس کی سربراہی سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ہدایت کی گئی کہ وہ کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار…
سرینگر۔الیکشن سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر بھارتی انتہاپسندی عروج پر، مقبوضہ جموں و کشمیر میں الیکشن کا دور دورہ ہے مگر بھارتی انتہاپسندی مسلسل بڑھ رہی ہے ، بی جے پی کی انتہاپسند حکومت مقبوضہ وادی کی عوام کو الیکشن سے قبل پوری طرح اپنے آہنی شکنجے میں لینا چاہتی ہے ، 2019 سے اب تک بھارتی فورسز کے ہاتھوں 800 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جو کہ تشویشناک حد تک بڑی تعداد ہے ۔ الیکشن سے قبل مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 400 سے زائد گرفتاریاں ہوئیں ، مقبوضہ وادی میں بھارت کی…
اسلام آباد۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں ہوگا، جس میں چینی وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس کے لیے رکن ممالک کی جانب سے شرکت کی تصدیقیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے تاکہ اس اجلاس میں شریک ہوسکیں۔ ذرائع کے مطابق، بھارت اور روس کی طرف سے ابھی تک پاکستان کو شرکت کی تصدیق نہیں ملی ہے۔
اسلام آباد ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر علماءکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علماءسے مشاورت کی قومی مہم شروع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد سے ملاقات کی، جس میں امن کے قیام اور دہشت گردی و فرقہ واریت کے خاتمے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ…
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ میں مشیران اور معاونین خصوصی کی سمری پر کوئی کارروائی کروں، بتائیں کہ وزراء اور مشیر کیوں تبدیل ہو رہے ہیں؟ اگر وہ بدعنوان یا نااہل ہیں تو انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی؟ گورنر فیصل کنڈی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں یونیورسٹیاں قائم کریں گے، لیکن اب وہ یونیورسٹیاں بیچنے لگے ہیں،…
لاہور، خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔ مزید پڑھیں۔۔۔۔۔خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چودھری نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرادی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق، اساتذہ اب گھر بیٹھے تبادلوں کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔ ضلعی ایجوکیشن آفیسرز 9 ستمبر تک خالی آسامیوں کی تفصیلات پورٹل پر اپ لوڈ کریں گے۔ اساتذہ 10 سے 20 ستمبر کے درمیان آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ دستاویزات کے مطابق، درخواستوں کی تصدیق 24 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔ تبادلوں کے اہل اساتذہ کی فہرست 26 ستمبر کو جاری کی جائے گی، اور 27 ستمبر کو…
سائنسدانوں نے حال ہی میں زمین کی پرت کے نیچے ایک وسیع و عریض سمندر کی دریافت کی ہے، جو زمین پر موجود تمام پانی کے ذخائر سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ پانی کا ذخیرہ زمین کی سطح سے تقریباً 400 میل نیچے، “رنگ ووڈائٹ” نامی چٹان میں چھپا ہوا ہے۔ محققین نے پایا کہ پانی کا یہ ذخیرہ مینٹل راک میں ایک غیر روایتی اسپنج نما حالت میں موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پانی نہ ٹھوس حالت میں ہے، نہ مائع میں، اور نہ ہی گیس میں، بلکہ ایک نئی حالت میں…
اسلام آباد: موجودہ مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں برآمدات 5.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس اضافے کی بدولت تجارتی خسارہ کم ہو کر 3.6 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق، منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی اور اگست کے دوران پاکستان نے 5.1 ارب ڈالر کی برآمدات کیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں صرف 620 ملین ڈالر تھیں۔ برآمدات سے متعلق درآمدی اشیا کے ٹیرف میں کمی کا منصوبہ…
ناسا کے خلاباز بچ ولیمور نے بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ سے آنے والی عجیب آوازوں کی رپورٹ دی ہے جو اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر لنگر انداز ہے۔ اب، خلا باز ایجنسی نے کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی فکر کی بات نہیں ہے۔ ناسا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر لنگر انداز بوئنگ اسٹار لائنر سے آنے والی عجیب آوازیں سنگین نہیں ہیں۔ خلاباز بچ ولیمور، جو اسٹار لائنر کے مسائل کی وجہ سے جولائی کے شروع سے ISS پر اپنے ساتھی سونی کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں، نے مشن…