Author: Web Desk

عزہ: جبالیا میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی اور ان کے اہل خانہ شہید ہو گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق، صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک شہری دفاع کے 83 اہلکار شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید ہو چکے…

Read More

اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 830 گرام آئس برآمد کی ہے۔ مسافر، جو مفکر ممتاز کے نام سے جانا جاتا ہے، نے منشیات کو ٹرالی بیگ کے پائپوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی لی، جس کے دوران ٹرالی بیگ کے پائپوں سے 830 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اے ایس ایف کے مطابق، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید…

Read More

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے رشتہ دار مسائل کے حوالے سے ایک قیمتی مشورہ دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں، تمنا بھاٹیا نے کہا کہ رشتہ داری میں مسائل وقت کے ساتھ برقرار رہتے ہیں اور انہیں حل کرنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ ابتدائی مسائل اکثر رکاوٹوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں اور یہ حقیقت ان کی اپنی زندگی کے تجربات سے بھی ثابت ہوئی ہے۔ تمنا بھاٹیا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں یہ مشورہ ملا تھا کہ رشتہ داری کے ابتدائی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ…

Read More

انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز میں منتخب نہ ہونے پر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، معین علی نے انگلینڈ کی طرف سے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی20 میچز کھیلے ہیں۔ انہوں نے اپنی عمر 37 برس کے ہونے اور حالیہ سیریز کے لئے منتخب نہ ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ معین علی نے کہا، “میں نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت کرکٹ کھیلی ہے، اور اب نئی نسل…

Read More

 پیرس اولمپکس 2024 نے ٹکٹوں کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر اولمپکس اور پیرالمپکس ایونٹس کے لئے 12 ملین ٹکٹس فروخت ہوئے، جس سے لندن اولمپکس 2012 کا ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ پیرس کے منتظمین کے مطابق، 9.5 ملین ٹکٹس اولمپکس اور 2.5 ملین ٹکٹس پیرالمپکس کے لئے فروخت ہوئے۔ اس کے برعکس، لندن گیمز میں 8.2 ملین اولمپکس اور 2.7 ملین پیرالمپکس کے ٹکٹس فروخت ہوئے تھے۔ پیرالمپکس کے ایونٹس اتوار کو مکمل ہو گئے۔

Read More

پشاور۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے چھٹے مشیر کی سمری کو مسترد کر دیا ۔ایک بیان میں گورنر نے کہا کہ میں نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت چھٹے مشیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پانچ سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کر سکتے، اور میں اس قانون کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

Read More

اسلام آباد۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‏جنرل فیض حمید ہمیں جہیز میں ملا تھا، وراثت میں ملا تھا، اسے ہم نے جنرل بنایا۔ تمہارا بابا تھا، تمہارا جنرل تھا، اپنا ادارہ ٹھیک کرو، اپنے جرنیل ٹھیک کرو، اپنے آپ کو ٹھیک کرو، غلط کرے ہمارے کھاتے میں صحیح کرے تمہارے کھاتے میں، اپنی اصلاح کرو۔ علی امین گنڈا پور نے مخاطب ہوتے کہا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر صاحب منہ زبانی کہنے سے کچھ نہیں ہوگا کہ آپ کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے،سیاست تو کر ہی…

Read More

اسلام آباد۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پختونخوا کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، میں پوری قوم کو خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ قوم اور مسلمانوں کی بات کی، بانی پی ٹی آئی نے دنیا میں ثابت کیا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے، موجودہ حکومت امریکا اور قادیانیوں کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی حق کی بات کرتے ہیں، حق کی آواز نہ اٹھانے والا مسلمان نہیں، جابر حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ظلم…

Read More

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم…

Read More

اسلام آباد۔ چیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ اس ملک میں اقتدار کی چابی رکھنے والے اس عظیم اجتماع کے مطالبات کو نظر انداز نہ کرے انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں حکومت بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کرے ۔اتوار کوسنگ جانی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر کونے سے آنے والے کارکنوں کو تاریخ ساز جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوںنے کہاکہ آج کارکنوں میں بانی پی ٹی آئی کا جذبہ اور جنون…

Read More