- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار وارث بیگ نے حال ہی میں سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی ‘بدو بدی’ ویڈیو پر شکوہ کیا ہے۔ وارث بیگ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں مہمان کے طور پر شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور پاکستانی میوزک کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور میں لوگ موسیقی سیکھنے کی بجائے، اگر کسی کی تھوڑی سی آواز اچھی ہو تو وہ خود کو گلوکار سمجھنے لگتے ہیں۔ وارث بیگ نے اس بات پر افسوس کا…
راولپنڈی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاست میں انتشار اور خلفشار ہے۔ گورنر پنجاب نے وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس بلا کر انہیں سمجھایا جائے گا کہ بدامنی پھیلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو مولا جٹ کے نعروں سے نہیں چلایا جا سکتا اور علی امین…
پشاور۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی زیر زمین گہرائی 151 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔واضح رہے کہ 10 اگست کو بھی مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی تھی اور گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کو وقت پر ختم نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور روٹ کی خلاف ورزی کرنے پر منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کر دیے ہیں۔ امنِ عامہ اور پرامن اجتماع کے قانون کے تحت ان مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، جو کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف ہیں۔ پولیس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے منتظمین کے خلاف درج کیے گئے مقدمات میں پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں جلسے کے وقت کی پابندی نہ کرنے پر درج کیا…
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی کے بعد 2490 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 260400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 223251 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ…
اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے کے باعث دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔ تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع الصفاء ہائٹس میں ایک ڈانس پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پارٹی کے دوران شراب پینے کے بعد ایک مرد اور ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ نادیہ نامی خاتون نے الصفاءہائٹس کے عملے کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے نادیہ کو پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے مرد کی شناخت…
اسلام آباد۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ پختون قوم ہمیشہ اپنے روایات کی محافظ رہی ہے اور ماں، بہن، بیٹی کا احترام پختون روایات کی بنیادی قدر ہے جو صدیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر خاتون کو دھمکیاں دینے والے صرف دہشت گردوں اور مجرموں کی طرح ہوتے ہیں جو اندر سے کھوکھلے اور بے وقار ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ وضاحت کرنی چاہیے کہ صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کیا جائے گا۔ انہوں نے مریم نواز کی…
وانا،پنجگور۔پنجگور میں پولیس گشت پر مسلح افراد کے حملے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔ شب پنجگور کے علاقے چیتکان بازار میں مسلح افراد نے اچانک پولیس گشت پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں ایک پولیس اہل کار شہید ہوگیا، جس کی شناخت سب انسپکٹر شکیل احمد کے نام سے ہوئی۔ وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈیوٹی کے لیے اہل کاروں کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی کو جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، جس میں 6 پولیس اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے، ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت انسداد پولیو کے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی ایچ او اسلام آباد اور اے ڈی سی ایسٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں پانچ دن تک گھر گھر جا کر پولیو مہم جاری رکھی جائے گی، جو 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک چلے گی۔ 14 اور…
لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کو “مویشیوں کا میلہ” قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے “مویشیوں کے میلے” کے لیے جگہ کیوں فراہم کی، کل کی تقاریر اور بیانات انسانوں کے نہیں بلکہ جانوروں کے تھے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی کے ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے ثابت کر دیا کہ جو خدشات کل تھے، وہ آج بھی برقرار ہیں، جب بھی باہر نکلتے ہیں تو فساد، جلاو اور گھیراو کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ…