اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے لوگوں نے ہمیں طعنے دئیے کہ پنجاب میں جلسہ کرکے دکھاؤ، ہم پنجاب میں داخل ہوں گے، خیبرپختونخوا کے کم از کم 50 ہزار لوگ میرے ساتھ ہونے چاہئیں، چار سے پانچ دن کا راشن بھی اٹھانا ہے اگر راستے میں پیدل چلنا پڑا تو ہم چلیں گے۔