کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی کے بعد 2490 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 260400 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 223251 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2443.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔