اسلام آبا د۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی وفاقی دارلحکومت میںچہلم امام حسین کیلئے ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے
خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس امام بارگاہG-6/2اثنائ عشری سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا واپس اختتام پذیر ہو گا
جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500سے زائد افسران پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ،،جلوس کے شرکائ اپنی گاڑیاں مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں پارک کریں گے
شہریوں کی سہولت کے لئے متبادل راستوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے،جلوس کے دوران فضل حق روڈ،پولی کلینک سے کلثوم پلازہ تک روڈ عام ٹریفک کے لئے بند رہے گی،شہری کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کر سکتے ہیں
جبکہ 7thایونیو دامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آﺅٹ لوپ سے 7thایونیو چوک سہروردی دونوں اطراف عام ٹریفک کے لئے بند رہے گا،شہری متبادل روڈ جناح ایونیو سہروردی روڈ،مارگلہ روڈ استعمال کریں،اسی طرح صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک سے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند رہے گی
شہری متبادل راستے کے طور پر آبپارہ سہروردی روڈ استعمال کر سکیں گے،میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدائ چوک،جی پی او چوک دونوں اطراف کے روڈ بند رہیں گے،شہید ملت روڈ متبادل راستے کے طور پر استعمال کر سکیں گے
پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈ ٹریفک کیلئے بند رہے گی،عوام الناس متبادل راستے کے طور پر جناح ایونیو استعمال کر سکیںگے،جہاں جہاں روڈ بند کئے جا ئیں گے وہاں متبادل راستہ مہیا کرنے کے لئے ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہو گی۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایم ر یڈیو92.4 اور دیگر سوشل میڈیا ذرائع سے بھی شہریوں کو تمام تر صورت حال سے باخبر رکھے جائے گا۔