السعودیہ کا پاکستان کیلئے بین الاقوامی پروازوں پر 50فیصد رعایت کا اعلان
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستان کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
فضائی کمپنی سعودیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے یہ خصوصی پیشکش فراہم کی گئی ہے۔
یہ رعایت سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کے لیے دستیاب ہوگی اور سعودی مسافروں کو مملکت میں 96 گھنٹے تک قیام، مختلف مقامات کی سیر، اور عمرہ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
خاتون کے سر میں جوئیں رینگنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
پاکستانی مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 31 اگست تک ٹکٹ بک کراسکتے ہیں، جبکہ سفر یکم ستمبر سے 30 نومبر تک کیا جا سکتا ہے۔
یہ پیشکش صرف بزنس اور گیسٹ کلاس کے مسافروں کے لیے ہے، جو سعودیہ کے بین الاقوامی روٹس پر سفر کر سکتے ہیں۔
سعودیہ کی ویب سائٹ اور ڈیجیٹل چینلز پر ٹرپ پلاننگ، چیک ان، اور پوسٹ فلائٹ سپورٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
ہوائی اڈوں پر اعلیٰ سطح کی گراؤنڈ سروسز، ہموار آپریشنز، دوران پرواز عمدہ کیٹرنگ، تفریح اور دیگر سہولیات کے ذریعے مسافروں کے سفر کو بہتر اور یادگار بنایا جا سکتا ہے۔