راولپنڈی۔جماعت اسلامی اورحکومتی کمیٹی کے درمیا ن مذاکرات کامیاب ہوگئے ،دونوں جانب سے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے
امیر جماعت اسلامی نے وزیر داخلہ کی موجودگی میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ دھرناموخرکرنےکااعلا ن کررہے ہیں،
معاہدےپرعملدرآمدنظرنہ آیاتوطےشدہ مدت سےقبل ہی دھرنےکی تیاری شروع کردیں گےاورپارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گےکوئی کنٹینرہماراراستہ نہیں روک سکتے
حافظ نعیم نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے اگر قوم کے نمائندے اگر ہمارے مطالبات پر یقین دہانی کروانے کی گارنٹی دے رہے ہیں تو سب بہتر ہوگا،اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ہم احتجاج اور دھرنے دیں
اللہ کرے یہ اپنے مطالبات پورے کریں،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کہہ رہے ہیں دھرنا ختم کریں،آپ بتائیں یہاں سے کہاں جاناہے؟اب چونکہ انہوں نے تحریری وعدہ کیا ہے لہذا ہم اپنے اس دھرنے میں کل ایک جلسہ عام کریں گے
انہوں نے کہا کہ ہم اس جلسہ کو مؤخر کریں گے لیکن ختم نہیں کریں گے،دھرنا تب ختم ہوگا جب ہمارے مذاکرات پورے ہوں گے،دھرنے کو کل جلسے کے ساتھ مؤخر کررہے ہیں ،اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا ڈی چوک چلے جائیں گے
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے جماعت اسلامی کے ساتھ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے
انہوں نے کہا کہ جب ہمارا ایجنڈا اور آپ کا مطالبہ ایک ہے تو اس میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہئے، جماعت اسلامی کا مقصد عوام کو ریلیف دلانا اور ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، لیاقت بلوچ صاحب نے جو اعلانات کئے ہم اس کی تائید کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا رابطہ مسلسل رہے گا،آئی پی پیز، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کمیٹیوں کے اجلاس یقینی بنائے جائیں گے
آج اس فورم سے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اقوام متحدہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اس سے حساب لیا جانا چاہئے،عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے، یہ فرض نبھائیں گے۔