لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اُن کی نانی کو ‘یار’ لفظ سے سخت چِڑ تھی ،جب بھی یار کا لفظ استعمال کرتی تو بہت ناراض ہوتیں اور کبھی کبھی بہت ڈانٹ بھی پڑتی
ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ پنی نانی کی پسند اور ناپسند کے بارے میں بتاتی ہیں، اداکارہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ اُن کی تربیت میں اُن کی نانی کا کیا کردار رہا ہے
اداکار فردوس جمال نے سپر سٹار ماہرہ خان کو بوڑھی عورت قرار دیدیا
اداکارہ کی اپنی نانی کے بارے میں گفتگو سُن کر یہ واضح ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی طرح اپنی نانی کے بھی بہت زیادہ قریب تھیں۔
اب سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہوں نے اپنی نانی کے ناپسندیدہ لفظ کے بارے میں بات کی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میری نانی کو لفظ ‘یار’ بہت بُرا لگتا تھا، شاید! نانی کے زمانے میں کوئی یہ لفظ کہتا ہوگا جس کی وجہ سے اُنہیں لفظ ‘یار’ سے شدید نفرت تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی نانی کے سامنے ‘یار’ کا لفظ بہت استعمال کرتی تھی، کبھی امی کو یار کہتی تھی تو کبھی نانی کو، مجھے اُس وقت معلوم نہیں تھا کہ نانی کو یہ لفظ پسند نہیں۔
ماہرہ نے کہا کہ ایک دن نانی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تمہیں لفظ یار کا مطلب معلوم ہے؟ میں نے جواب دیا، ‘نہیں
ماہرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ نانی نے مجھ سے کہا کہ جب تمہیں اس لفظ کا مطلب معلوم ہوجائے تو پھر میرے پاس آنا۔