لاہور۔چیمپئنز ٹرافی، جو 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے، کے ابتدائی مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کو شائقین کی بھرپور توجہ حاصل ہوئی۔
فروخت کے لیے دستیاب 30 فیصد ٹکٹ چند ہی گھنٹوں میں خرید لیے گئے، جبکہ عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر مزید 10 فیصد ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ رات گئے تک آن لائن ٹکٹوں کی خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ پہلے مرحلے میں، کراچی میں 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ، 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ، اور 27 فروری کو راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچز کے تمام آن لائن ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔