2اسلام آباد ۔کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں کمزور طبقات کی مدد کے لیے اپنی سالانہ انسانی ہمدردی کی مہم کے تحت 84,500 شیلٹر اور ونٹر کٹس کی تقسیم کرنے کے لیے ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک باضابطہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں عزت مآب سفیر نواف بن سعید المالکی، جناب رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، پاکستان اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے ڈائریکٹر جناب عبداللہ البقمی نے سرکاری طور پر ونٹر پیکجز کی ترسیل کا افتتاح کیا۔
پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے 50 سرد ترین اور برف سے ڈھکے اضلاع کے رہائشیوں میں 50,000 ونٹر کٹس تقسیم كی جاری ہے جس میں خیبر پختونخوا میں 16,000 کٹس، بلوچستان میں 12,000، گلگت بلتستان میں 10,000، آزاد جموں و کشمیر میں 6,000، سندھ میں 4,000، اور پنجاب میں 2,000 کٹس مختص ہیں۔ ونٹر پیکیج میں 2 عدد رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔
باقی 34,500 شیلٹر کٹس کو آفات کے ردعمل کے لیے اسٹریٹجک طور پر مختص کیا جائے گا، اور ان کی تقسیم تین اضافی مراحل میں کی جائے گی، جو دسمبر 2025 تک مکمل ہوگی۔
شفافیت اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، یہ منصوبہ اہم شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون میں انجام دیا جائے گا، جن میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتطامیہ شامل ہیں۔
ان مشترکہ کاوشوں سے 591,500 سے زائد افراد کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے، جو پاکستان بھر میں ضرورت مندوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔