وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ مختلف مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 مقرر کر دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق، حکومت پاکستان کے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7 ہزار 500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کے لیے 31 دسمبر 2024 کی آخری تاریخ ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر یا کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں یا ان کا تبادلہ کرایا جا سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ 31 دسمبر کے بعد کسی بھی درخواست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔