حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جاری کر دیا۔
اوگرا کے مطابق، سوئی ناردرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح، سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، اور نئی قیمت 12.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، درآمدی ایل این جی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ یہ فیصلہ توانائی کے شعبے میں عوامی ریلیف فراہم کرنے اور ایندھن کے اخراجات میں کمی کے لیے کیا گیا ہے۔