کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کمشنر نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو افراد اس پابندی کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندی نئے سال کے موقع پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے نافذ کی گئی ہے۔