پاکستان سے بنگلادیش کے لیے پہلی براہ راست شپنگ سروس کے تحت ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی کامیاب ترسیل کی گئی ہے۔
این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی جانب سے کراچی سے چٹاگانگ کے درمیان اس اہم شپنگ سروس کا آغاز کیا گیا، جس نے اکتوبر سے اب تک ہزاروں کنٹینرز کی منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔
یہ سروس جنوبی ایشیا میں تجارتی مواقع اور علاقائی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔
کراچی سے جبل علی تک کنٹینرز کی ترسیل کا سلسلہ 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کی روانگی سے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا جہاز جنوری کے آخر میں روانہ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ فروری 2025 میں خوردنی تیل کی نقل و حمل کے لیے مخصوص جہاز کی روانگی کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے، جس سے اس اشتراک کے دائرہ کار میں مزید وسعت آئے گی۔
یہ سروس خطے کی تجارت کو بڑھاوا دینے کے لیے ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔ اس کا مقصد معاشی ترقی کو تیز کرنا، خوشحالی کے امکانات کو وسیع کرنا اور خطے کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔