پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کاروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے شئیرز کی فروخت پر رقم کی منتقلی کو ایک دن میں ممکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ٹی پلس ٹو کے تحت رقم دو دن بعد منتقل ہوتی تھی، لیکن اب ٹی پلس زیرو کا نیا فارمولا نافذ کیا جائے گا۔
نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (این سی سی پی ایل) نے شئیرز کی خرید و فروخت اور تصفیہ کے لیے جدید سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو 23 دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔
این سی سی پی ایل کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، اسٹاک ایکسچینج میں تمام ٹریڈرز اب نئے سیٹلمنٹ سسٹم کے تحت کام کریں گے۔ اس کے تحت، شئیرز فروخت کرنے والے کی رقم ایک دن کے اندر خریدنے والے کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی، جس سے سرمایہ کاروں کے لیے کیش فلو مزید آسان ہوگا۔
نوٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شئیرز کی فروخت کے بعد جزوی رقم کی ادائیگی قابل قبول نہیں ہوگی۔ تمام بروکریج ہاؤسز کو نئے نظام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے مینجمنٹ آگاہی سیشنز کا انعقاد کرے گی، تاکہ ٹریڈنگ میکانزم کو بہتر انداز میں سمجھا جا سکے۔
یہ نیا نظام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں لین دین کی رفتار کو بھی بہتر بنائے گا، جس سے مارکیٹ کی کارکردگی مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔