رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زیادہ بڑھ کر 13.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات میں 12.82 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات 10.51 فیصد اضافے کے ساتھ 7.60 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جن میں ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر اور ملبوسات شامل ہیں۔
غذائی اشیا کی برآمدات میں بھی 9.58 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 3.15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ چاول کی برآمدات میں 35.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے تحت 1.51 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا۔ چینی کی برآمدات میں 833 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کی مالیت 19.67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
تمباکو، پھل، سبزیوں اور گوشت کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا، لیکن دالوں، آئل سیڈز، گرم مصالحے اور میوہ جات کی برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی۔
صنعتی مصنوعات کی برآمدات 54 فیصد اضافے کے ساتھ 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ چمڑے، پلاسٹک مصنوعات، دستانے، ادویات اور سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم کھیلوں کا سامان، کارپٹ، اور فرنیچر کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا برآمداتی ہدف 32 ارب ڈالر سے زائد مقرر کیا گیا ہے، اور ابتدائی اعدادوشمار ہدف کے حصول کی جانب مثبت پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں۔