پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست گراوٹ کا رجحان برقرار ہے، جہاں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1909 پوائنٹس کی نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہو کر 109,170 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں کچھ بہتری دیکھی گئی، اور 145 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 111,215 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، اور 145 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس میں 466 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے باعث انڈیکس گھٹ کر 110,703 پوائنٹس پر آ گیا۔
مزید مندی کے رجحان کے تحت 1248 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 109,821 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا، جس کے بعد مزید 2560 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 108,510 پوائنٹس تک گر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4,355 پوائنٹس یا 3.92 فیصد کی کمی واقع ہوئی، اور یہ 106,714 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,790 پوائنٹس یا 3.41 فیصد کی گراوٹ ہوئی تھی، اور انڈیکس 111,070 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔