نئی دہلی ۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی یاترا کے لیے 84 بھارتی شہریوں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ ویزے 19 سے 25 دسمبر تک 7 دنوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی ہندو یاتری ضلع چکوال میں واقع شری کٹاس راج مندر میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے اور یاترا کریں گے۔
اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور، سعد احمد وڑائچ، نے یاتریوں کے لیے ایک روحانی طور پر خوشگوار اور کامیاب سفر کی خواہش کا اظہار کیا۔
بھارتی یاتری 19 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندے ان کا استقبال کریں گے۔