عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں جہاں انسانوں اور جانوروں کو متاثر کر رہی ہیں، وہیں درخت بھی ان تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے تحت درخت اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، خاص طور پر اس حوالے سے کہ ان کی نشوونما کے لیے ضروری فنگس کی مقدار کم ہوتی جا رہی ہے۔
فنگس درختوں اور پودوں کے لیے ایک اہم جزو ہے کیونکہ یہ درختوں کو غذائی اجزاء اور پانی فراہم کرتا ہے۔ زیادہ تر درخت اپنی نشوونما کے لیے زیر زمین فنگس پر انحصار کرتے ہیں، جسے ectomycorrhizal fungi کہا جاتا ہے۔ لیکن موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی گرمی اور خشک سالی سے فنگس کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، کیونکہ یہ دونوں عوامل درختوں اور فنگس دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
فنگس اور درخت ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، اور اس تعاون کو soil carbon sequestration کہا جاتا ہے۔ اس عمل میں ماحول سے کاربن حاصل کیا جاتا ہے اور اسے مٹی میں محفوظ کر لیا جاتا ہے، جو نہ صرف درختوں کی بقا کے لیے اہم ہے بلکہ زمین کے ماحولیاتی توازن کے لیے بھی ضروری ہے۔
اس تناظر میں مختلف عالمی تنظیمیں جیسے سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف انڈر گراؤنڈ نیٹ ورکس (SPUN)، فنگائی فاؤنڈیشن، اور گلوبل فنگائی مٹی کے ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں اور زمین کے فنگل نیٹ ورکس کے نقشے بنانے کی عالمی کوششوں کی قیادت بھی کر رہی ہیں۔ یہ تنظیمیں فنگس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور مٹی کے قدرتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔