اسلام آباد۔الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 17 دسمبر کو مقرر کر دی ہے۔
اس سماعت کے دوران شواہد اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ عمران خان کو ہدایت دی تھی کہ وہ 17 دسمبر کی سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ آئندہ سماعت میں کیس کے شواہد اور گواہوں کے بیانات کو ریکارڈ کیا جائے گا، تاکہ معاملے کی مزید پیش رفت ہو سکے۔