اسلام آباد: پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زرعی مشینری کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا ہے، خاص طور پر مشرقی افریقا کی مارکیٹ میں۔ حالیہ کامیابی میں پاکستانی ٹریکٹرز کی ابتدائی کھیپ افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گئی ہے، جس سے پاکستان کی زرعی مشینری کی برآمدات میں نیا سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔
پاکستان اور مشرقی افریقا کے درمیان زرعی تجارت کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی حکومتی کوششیں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ اس کامیابی کے پیچھے پاکستانی حکام کی محنت اور افریقی ملکوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی ہے۔
پاکستانی حکام کی کوششوں سے کینیا اور تنزانیہ کی ’’مسائی ٹریکٹا کمپنی‘‘ پاکستانی زرعی مشینری کے فروغ اور اس کی رسائی میں اہم شراکت دار بن گئی ہے۔ پاک ٹریکٹرز ہاؤس کمپنی سے درآمد کیے گئے پاکستانی ٹریکٹرز کی افریقی مارکیٹ میں آمد سے مشرقی افریقا میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی تجارتی شراکت داریوں کو بھی فروغ ملا ہے۔
اس کامیابی نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبے میں استحکام پیدا کیا ہے اور افریقی مارکیٹ میں پاکستان کی اقتصادی موجودگی کو مزید مستحکم کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستان کے تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی، اور مستقبل میں نئی شراکت داریوں کی راہیں ہموار ہوں گی۔