اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور سیفکو کے درمیان پائیدار ایوی ایشن فیول (SAF) کی پیداوار بڑھانے کے لیے 86.2 ملین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے شیخوپورہ میں پائیدار ایوی ایشن فیول کا پہلا نجی شعبے میں منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق، اس منصوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 41.2 ملین ڈالر کی معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ 45 ملین ڈالر کا مشترکہ قرضہ بھی شامل ہوگا۔
سیفکو اور شیل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت سالانہ 1 لاکھ 45 ہزار ٹن پائیدار ایوی ایشن فیول کی فراہمی کی جائے گی۔ اس منصوبے سے ہر سال پانچ لاکھ ٹن کاربن کے اخراج میں کمی کی توقع ہے۔
منصوبے کے لیے استعمال شدہ کھانے کے تیل جیسے فضلہ کو بطور فیڈ اسٹاک استعمال کیا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے یہ قدم پائیدار ایوی ایشن فیول کے ذریعے کاربن اخراج میں کمی لانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو پاکستان میں اس مارکیٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔