کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم شامل ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور دیگر آفیشل ذرائع سے 62 کروڑ ڈالر کی رقم کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 ارب 12 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد، سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، 29 نومبر کو ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ہیں۔