بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور کے سنگل ہونے کی تصدیق کے بعد ایک اور ذومعنی پوسٹ شیئر کی ہے جو فوراً انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ ملائیکہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کارٹون کرداروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر یہ پیغام درج تھا: “میرے پاس اس بات کی فکر کرنے کا وقت نہیں کہ کون مجھے پسند نہیں کرتا۔ میں ان لوگوں سے پیار کرنے میں بہت مصروف ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔”
یہ پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ارجن کپور نے عوامی طور پر اعلان کیا کہ وہ سنگل ہیں۔ ملائیکہ کی جانب سے ایسی ذومعنی پوسٹس حالیہ دنوں میں مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔ اس سے قبل ملائیکہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ’’میرا اسٹیٹس ابھی تین آپشنز کے ساتھ ہے: ‘اِن اے ریلیشن شپ’، ‘سنگل’، ‘ہی ہی ہی’‘‘۔ اس پوسٹ میں تینوں آپشنز میں سے ’’ہی ہی ہی‘‘ کا انتخاب کرکے ملائیکہ نے اپنے پچھلے رشتہ کو مذاق کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ ملائیکہ نے 2017 میں ارباز خان سے طلاق کے بعد 2018 میں ارجن کپور کے ساتھ بڑھتی قربتوں کا آغاز کیا تھا۔ 2019 میں دونوں نے اپنے رشتے کا کھلے عام اعتراف کیا تھا اور کئی مواقع پر انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کی تصدیق ارجن کپور نے بھی کی ہے۔