لاہور۔پاکستانی شوبز کے معروف اداکار اور میزبان شہریار منور کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔
شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ چند دن قبل ان کی قوالی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کی مہندی کی تقریب کی جھلکیاں بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
مہندی کے موقع پر ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا، جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کرُتا پہن رکھا تھا۔ دونوں کے ملبوسات کو مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔
مداح دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شہریار منور نے گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر کے آخر میں شادی کریں گے، اور اب ان کی شادی کی تقریبات شوبز حلقوں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔